ایبٹ آباد،09مئی (اے پی پی): عید کے موقع پر کورونا کے پھیلاؤ کو کنٹرول اور لاک ڈاون کی صورتحال سے متعلق چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ نے ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہزارہ ڈویژن میں لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ویڈیولنک کانفرس کے زریعے این سی او سی کے اجلاس میں شرکت کی۔
چیف سکریٹری خیبر پختونخوا خواہ کی زیر صدارت اجلاس میں انہوں نے ایس او پیز کے نفاذ / مشاہدے ، پیشرفت ، سیاحت کے شعبے پر پابندی کا جائزہ لیا۔ انہوں نےویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے ویکسینیشن سے متعلق پیشرفت سے متعلق این سی او سی کے اجلاس میں شرکت کی اور لاک ڈاؤن کے دوران کوویڈ 19 ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ضروری ہدایات دی گئیں۔
اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ، سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا ، کمشنر ہزارہ ڈویژن ، ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ریجن ، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ، ڈپٹی کمشنر ہری پور، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز ، ڈائریکٹرز جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایبٹ آباد اور کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مانسہرہ ذاتی طور پر جبکہ سیکریٹری سیاحت خیبر پختونخوا ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ، اسپیشل سیکرٹری داخلہ و دیگر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔