ملتان، 03 مئی (اے پی پی): ضلع ملتان میں سیپاور سی ڈی پی کے تحت1185 ترقیاتی سکیموں پر7ارب44کروڑ روپے خرچ کئےجارہے ہیں۔ 1185سکیموں میں سے595 منصوبے مکمل جبکہ590 پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرصدارت ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی ہیڈکوارٹر رانا اخلاق احمد خان، ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر،ایم ڈی واسا،بلڈنگز، ہائی وے،میپکو کےایکسین ز نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عرفان انجم نے اس بارے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر کی ترقیاتی منصوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہاگر کسی ترقیاتی منصوبے کے فنڈز لیپس ہوئے تو متعلقہ محکمے کا افسر ذمہ دار ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ سیپ تھری اور سی ڈی پی تھری پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھائی جائے۔ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ہر منگل کو اجلاس ہوگا۔ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میری اولین خوہش ہے۔ علی شہزادنے کہا کہ واسا ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی ڈی پی ون کے تحت100 فیصد جبکہ سی ڈی پی ٹو کے تحت91 فیصد اور سیپ ون اور سیپ ٹو کے منصوبے85 فیصد مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ سیپ تھری اور سی ڈی پی تھری کے منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھانے کی ضرورت ہے۔