ڈپٹی کمشنر محمد علی کی اہل فیصل آباد کو عید کی مبارکباد ، کورونا وائرس کے  باعث احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کرنے کی اپیل

26

فیصل آباد، 13 مئی  (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر محمد علی اور دیگر افسران نےکورونا وائرس کی صورتحال کے باعث سماجی فاصلہ قائم رکھ کر عیدالفطر کی نماز ادا کی۔انہوں نے نماز عید کے بعدملک وقوم کی ترقی وخوشحالی،امن وسلامتی،کورونا وائرس کی وباء کے خاتمہ،مریضوں کی جلد صحت یاب کی دعا کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اہل فیصل آباد کو عید کی مبارکباد دی اور اپیل بھی کی کہ وہ کورونا وائرس کے خدشات کے باعث احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کریں اور نہ صرف خود بلکہ اہلخانہ کو بھی اس وائرس سے محفوظ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس صورتحال  کے باعث عید الفطر سادگی سے منائی جارہی ہے اور مشترکہ کاوشوں سے کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔