ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروس کی ہدایات پرریسکیو1122 کے زیر اہتمام اوکاڑہ میں ہفتہ برائے روڈ سیفٹی کا انعقاد

50

اوکاڑہ،19مئی(اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثات میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات میں کمی لانے کے لئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر  کی ہدایت اور وژن کے مطابق ریسکیو1122 اوکاڑہ زیراہتمام ضلع بھر میں ہفتہ برائے روڈ سیفٹی منایا جارہا ہے اور پروگرام کے مطابق ریسکیو1122 کے سٹاف نے عوام الناس میں شعور اجاگر کرنے کے لئے روڈ سیفٹی ہدایات پر مبنی پمفلٹس     تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، مختلف چوراہوں میں آگاہی واک کے ذریعے بھی روڈ سیفٹی اور  ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی ہدایات دی جارہی ہیں تاکہ ڈرائیونگ کے دوران ہم چھوٹی چھوٹی باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیسے اپنے آپ اور اپنے پیاروں کو بچا سکیں۔

ڈسٹرکٹ ایمجنسی   آفیسر ظفراقبال نے کہا کہ ہمیں چاہئیے کہ ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ کےاستعمال کو یقینی بنائیں اور

مقررکردہ حدِ رفتار سے تجاوز نہ کریں اور موٹر سائیکل کو چلاتے ہوئے ہیلمٹ اور سائیڈ مررز کا استعمال بھی کرنا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں اب تک 53437 روڈ ٹریفک حادثات میں 68694 افراد متاثر ہوئے ہیں۔