پشین، 10 مئی(اےپی پی): ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرونا وائرس کی تیسری لہر کے خطرے کے پیش نظر پورے پشین شہر میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا، شہر کے تمام شاپنگ مالز، مارکیٹیں، دکانوں،گودام اور آٹو ریپرشاپس اور کاروباری مراکز بند ہیں تمام تاجروں اور دکانداروں کو متنبہ کیا ہے کہ حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں،، ضلعی انتظامیہ کے اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں فضول گھروں سے باہر نہ نکلیں۔