کوروناایس اوپیزکےحوالےسےپیغامات

44

سکھر، 12 مئی (اے پی پی): کورونا ایس او پیز کے حوالے سے سکھر سے ہاکی کے کھلاڑیوں اور سکھر کے ایڈمنسٹریٹر نے لوگوں کی آگاہی کے لئےپیغام دیا۔ محمد عمران، ہاکی کے سینئر کھلاڑی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پچھلے ایک سال سے کورونا کی وبا پھیلی ہوئی ہے اور اس سال اس کی تیسری لہر اپنی عروج پر ہے اس سے بچاؤکے لیے ہاتھ دھونا بیس منٹ صابن کے ساتھ ، گھر سے کم نکلیں، ماسک کا استعمال کریں ، سینیٹائزر کا استعمال کریں اور جو گورنمنٹ نے ویکسینیشن پروگرام شروع کیا ہے اس ایک گروپ کے اندر اگر آپ آتے ہیں تو اپنی ویکسین کرائیں ، گھر رہیں اور محفوظ رہیں کورونا سے بچنے کا سب سے محفوظ حل یہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک میں کورونا کی وجہ سے بہت سی اموات ہورہی ہیں ہم تقریبا ان سے ہی ملتے جلتے لوگ ہیں ، انہی کے جیسا رہن سہن ہیں ان کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں سبق لینا چاہیے اللہ کو یاد کریں اللہ سے پناہ مانگیں، اسلام اس نے بھی کہا ہے کہ صفائی نفس ایمان ہے اس پر عمل کریں اللہ تعالیٰ انشااللہ اس کورونا وائرس سے ہماری جان چھڑوا دیں گے۔
نوجوان ہاکی کے کھلاڑی محمد محسن نے کہا کہ ہمیں کورونا سے بچنے کے لئے ماسک پہننا چاہیے سینیٹائزر کا استعمال کرنا چاہیے اور چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا چاہیے تاکہ ہماری صحت اچھی رہے اور ہم کورونا وائرس سے بچ سکیں ۔
نعمت اللہ نیوز فوٹو گرافرنے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کی جو تیسری لہر ہے اس سے بچاؤ کے لیے ہمیں چاہیے کہ ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ اختیار کریں اور جب باہر نکلیں تو سینیٹائزر سے بار بار ہاتھ صاف کریں اور جتنا ہو سکے گھر پر رہیں کیوں کہ ہمیں اپنے پیاروں سے پیار ہے اور ہمیں اپنی عوام سے پیار ہے تو ہمیں ان کی حفاظت کرنی چاہیے۔
علی رضا انصاری ، ایڈمنسٹریٹر سکھرنے کہا کہ سب سے پہلے ضروری یہ ہے کہ ہم لوگ وائرس کو سنجیدگی سے لیں اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے پر اجتناب کریں ، اگر ضروری نکلنا ہو تو ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال اور سوشل ڈسٹنسنگ کو انشور کرکے نکلیں اور جو بھی خریداری کریں کوشش کریں کے اس کو جراثیم سے پاک کر سکیں، اگر ہم کورونا وائرس کو کر اپنے گھر تک لے آئے تو یقینا یہ ہماری فیملی میں کمزور شخص کو نشانہ بنائے گا اور خدا نخواسطہ اس کی وجہ سے ہم اپنے فیملی ممبر کو کھو بھی سکتے ہیں اس لیے کوششیں کرنی چاہیے کہ ہم اس وائرس کو سنجیدگی سے لیں اور وائرس سے بچنے کی حتی الامکان کوشش کریں اس کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔