پاکستان کو  چین کے ساتھ دہائیوں پر محیط سدا بہار دوستی پر فخر ہے؛ اسپیکر قومی اسمبلی

15

اسلام آباد؛ 12 مئی 2021؛ اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل پاکستان کو اس کے معاشی اور صنعتی اہداف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ پورے خطے کی ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔  انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت چین کے ساتھ مثالی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے تک کے لیے پر عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پاکستان میں چین کی سفیر نوگ رونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی ۔

اسپیکر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین دوستانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات باہمی اعتماد، احترام ،تجارت، معاشی تعاون اور  خطے کی ترقی پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں دوست ممالک  کے مابین تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں اور اُن کی بنیادی وجہ علاقائی و عالمی فورموں پر چین کا پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون اور یکساں موقف۔ انہوں نے ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پارلیمانی رابطوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ پارلیمانی روابط کے کو مزید مستحکم اور خوشگوار بنانے کے لیے پارلیمانی سطح پر روابط کے فروغ کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا پاک-چین دوستی گروپ دونوں ممالک کے پارلیمانی سفارتکاری کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک اور پورے خطے کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان میں معاشی و اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گا بلکہ اس کے فوائد کو پورے  خطے کے دیگر ممالک تک بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون منصوبہ اور ایم ایل ون منصوبہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ اس منصوبے کی تکمیل سے عوام کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سی پیک کے  منصوبوں کی مکمل نگرانی کر رہا اور سی پیک کے معاشی فوائد کو بڑھانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز، دانشوروں اور معاشرے کے دیگر طبقات کو متحرک کرنے کے لیے سیمینار کا ایک سلسلہ ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی بھی شامل کیا گیا۔انہوں نے کہا ان سیمینار کا مقصد سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی مکمل نگرانی اور کام کی رفتار کو آگے بڑھنا ہے۔اسپیکر نے چین کے نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین کو لاہور میں ہونے والے سیمینار میں شرکت کی دعوت بھی دی۔