سکھر، 18 مئی (اے پی پی ):وفاقی حکومت نے کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین لگانے کے لئے اندرون سندھ کے پانچ اضلاع میں 28 مراکز قائم کردیئے ہیں جبکہ ملک بھرمیں قائم کئے گئے ویکسن سینٹرزکی لسٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔
سکھر،شکارپور،خیرپور، گھوٹکی اور کشمور کے اضلاع میں کل 28 سینٹرز قائم کردیئے ہیں جس میں شہریوں کو ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور ویکسین سینٹرزکے ٹیلی فون نمبرزبھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
سکھرمیں 4 سینٹرقائم کئے گئے ہیں جن میں غلام محمد مہر میڈیکل کالج، لیبرکالونی فلیٹس، تحصیل پنوعاقل اور تحصیل روہڑی ہسپتال شامل ہیں۔
شکارپورمیں 6 سینٹرز، کشمورمیں 2، خیرپورمیں 11 ، گھوٹکی میں 5 سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ان مراکزمیں چالیس سال سے زیادہ عمرکے افرادکو ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔