کورونا  وباء سے نمٹنے کیلئے لاک ڈاؤن کا دوسرا روز،اسلام آباد میں تمام بازار اور مارکیٹس مکمل بند

12

اسلام آباد،09مئی(اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے فیصلے کے تحت کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے پورے ملک سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی لاک ڈاون ہے اور آج لاک ڈاون کا دوسرا روز ہے،  شہر میں تمام بازار اور مارکیٹس مکمل بند ہیں جبکہ سبزی پھلوں کی دکانیں بیکریز  اور میڈیکل اسٹورز کھلے ہیں۔

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لئے شہر میں رینجرز اور پولیس نافذ کی گئی ہے۔ اسلام آباد کے شہری لاک ڈاون کیسے گزار رہے ہیں دیکھتے ہیں صائمہ ملک کی اس  رپورٹ میں۔۔۔۔۔