کورونا کا ایک اور مریض دم توڑگیا،رواں  ماہ  میں 28افراد  جانبحق

29

سکھر،31 مئی(اے پی پی ): سکھرمیں کورونا کا ایک اور مریض دم توڑ گیا، ماہ مئی کے دوران کوویڈ۔19 میں 28 افراد جانحق  ہو گئے ۔

سکھرسول ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں کوویڈ۔19 کانوجوان مریض 28 سالہ خالد حسین ولد غلام حیدرپیرکے روز انتقال کرگیا ،مرحوم کا تعلق جیکب آباد سے تھا۔ایدھی سکھرکی ٹیم نے میت کوایس اوپیز کے تحت جیکب آبادلے جاکر تدفین کر دی۔

دوسری جانب ایم ایس سکھرسول ہسپتال کی رپورٹ کے مطابق سکھرہسپتال میں ماہ مئی کے دوران کوویڈ۔19 کے 28 مریض دوران علاج دم توڑ گئے، اکثرمریضوں کی عمر60 سال سے زائد تھی۔