پشاور،مئی 24(اے پی پی ): وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے بند سیاحتی مقامات دوبارہ کھول دئیے گئے ہیں۔
پیر کو سیاحوں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کامران بنگش نے کہا کہ سیاحتی مقامات کا کھل جانا سیاحوں کے لئے خوشخبری ہے۔ انہوں نے سیاحوں سے اپیل کی کہ سیاحتی مقامات پر صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اور کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہ سیاح سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال کرکے اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں۔