لاہور 25 مئی(اے پی پی): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کورونا وباء کی صورتحال، ویکسی نیشن کی رفتار اور ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز کم ویکسی نیشن ہونے پرڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈسٹرکٹ وائز رپورٹ طلب کر لی اور سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ہر ضلع میں لگائی گئی ویکسیئن کی تعداد کی تفصیل فراہم کرے۔











