گلستان معذورین کے تحت عید گفٹ اور راشن کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد

58

میرپورخاص،06 مئی (اے پی پی): گلستان معذورین کے تحت عید گفٹ اور راشن کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں معزور افراد میں راشن بیگ اور عید گفٹ تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن غوث محمد پٹھان، ملک یاسین چوہان، این جی او کی پروشہ بھی موجود تھیں۔
گلستان معذورین کے چیئرمین نے خطاب میں کہا کہ 17 سال سے ہمارا ادارہ محبتوں کے ساتھ جاری و ساری ہے ہمارا ہمیشہ سے خدمت کا جذبہ رہا ہے اور چاہا ہے کہ معزور افراد جو ‘ہمارے ہی معاشرے کا حصہ ہیں دیگر خوشیوں سمیت عید کی خوشیوں میں ہم کو انہیں ہر لحاظ سے شامل کرنا چاہئے۔
اس موقع پر مہمانان گرامی نے گلستان معذورین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجبوری کی دلدل سے نکال کرمعذور افراد کو مقام دینا اس ادارے کی بہترین کاوش ہے۔