گورنر ہاوس پشاور میں نماز عید الفطر ادا کر دی گئی

61

پشاور، 13مئی(اے پی پی): گورنر ہاوس پشاور میں آج صبح نماز عید الفطر ادا کی گئی، جس میں کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا گیا۔

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان، صوبائی وزراء شوکت یوسفزئی، اقبال وزیر، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی و دیگر نے گورنر  ہاؤس پشاور میں نماز عید ادا کی۔

عید نماز کے اجتماع میں صوبہ کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔