ہری پور،01 مئی ( اے پی پی ): ہری پور پولیس نے 13 سالہ بچی ذیادتی کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ہری پور کی حدود موضع پانڈک میں 13 سالہ بچی کے ساتھ زبردستی زیادتی کا واقع رونما ہوا. جس پر بچی کے والد کی مدعیت میں شاہد ولد عبدالحمید سکنہ نزد دورانی ہاؤس پانڈک کے خلاف زیر دفعہ 376/53CPA مقدمہ درج رجسٹر ہوا. واقع کا فوری نوٹس لیتے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ اور تفتیشی افسران کو جلد از جلدملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے. جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے ملوث ملزم شاہد کو گرفتار کرلیا. مقدمہ میں میرٹ پر منبی تفتیش کا عمل جاری رکھتے ہوئے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا.