یوم یکجہتی فلسطین؛ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی زیر قیادت اسرائیل کی بربریت کی خلاف احتجاج

18

لاہور، مئی 21 (اے پی پی): ملک بھر میں آج یوم یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے۔  لاہور میں وزیر اعلی کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی زیر قیادت فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی بربریت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ شرکا نے دنیا سے فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ریلی سے خطاب میں جہاں اسرائیلی فورسز کے مظالم کی مذمت کی وہیں وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا۔