اوکاڑہ؛ نواحی گاؤں پل جھگیاں فرید نگر میں ناکہ لگائے لوٹ مار میں مصروف  چھ ڈاکو گرفتار

42

اوکاڑہ،11جون(اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت احکامات کی روشنی میں تھانہ چورستہ میاں خاں کی خاتون ایس ایچ او ریحانہ کوکب پولیس نے وائرلیس پر اطلاع ملنے پرنفری کے ہمراہ نواحی گاؤں پل جھگیاں فرید نگر میں دس مسلح ڈاکو جوکہ راہگیروں سے لوٹ مار کیلئے ناکہ لگائےکھڑے تھے کو موقع پر آپریشن  کرتے ہوئے چھ ڈاکوؤں غلام نبی،محمد اسلام،قربان،ارسلان، شاذر جٹ، اکبر کھوکھر کو گھیرا ڈال کر گرفتار کرلیا گیاجبکہ چارڈاکو اشرف،کاشف، عمر اور ظہیر احمد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نےدس ڈاکوؤں کے خلاف تیاری ڈکیتی جبکہ چھ ڈاکوؤں کیخلاف غیر قانونی اسلحہ کے جرم میں مقدمات درج کر لئے اور فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں سی آئی پولیس نے بھی حصہ لیا۔