اوکاڑہ:ریسکیو1122  فائر بریگیڈ ڈرائیور کی ریٹائرمنٹ پرچاق وچوبند دستےکی سلامی اورخراج تحسین

38

اوکاڑہ،30جون (اے پی پی): ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق سنٹرل اسٹیشن پر فائر بریگیڈ کے ڈرائیور لیاقت علی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سنٹرل اسٹیشن آمد پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرظفر اقبال نے لیاقت علی کا استقبال کیا اور انکو پھولوں کے ہار پہنائے۔ ریسکیو 1122 کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے لیاقت علی کی40 سالہ  خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔اُن کاکہنا تھاکہ جب سے فائر بریگیڈکا ادارہ ریسکیو1122 کے زیِر نگرانی تب سے لیاقت علی نے بھرپور محنت اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسکیوکے شانہ بشانہ اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دیتا رہا ہے لیاقت علی جیسے لوگ محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے لیاقت علی کو اپنی سرکاری گاڑی میں بٹھا کر خود ڈرائیونگ کر کے سرونٹ کوارٹر پہنچایا۔