اوکاڑہ ؛بلوچ سردار میرچاکر اعظم رند مقبرے کی تزین و آرائش میں مبینہ کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم کی ستگھرہ آمد

45

اوکاڑہ،24جون)اے پی پی ):وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے  بلوچ سردارمیر چاکر اعظم رند  کے مقبرے کی تزین و آرائش میں مبینہ کرپشن کےاس سلسلہ میں بنائی جانے والی انکوائری ٹیم ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورئمنٹ شاہد زمان لک کی سر براہی میں ستگھرہ پہنچ گئی۔

انکوائری ٹیم نے مقبرے کے اطراف میں جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیااور تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والےمیٹریل اور لائٹس  کے سیمپل لیبارٹری کو بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام ادائیگی معاملات اور مکمل تفصیل قبضہ  میں لے لی۔

ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورئمنٹ شاہد زمان  نے کہا کہ کرپشن  کے  ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ وزیر اعلی کو جلدبھجوائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لائٹس کی ادائیگی انکوائری مکمل ہونےتک کسی صورت نہ کی جائےجو بھی موجودہ یا سابقہ آفیسر ذمہ دار ہوا،انکوائری میں لکھا جائے گااورانکوائری سو فیصد میرٹ پر کی جائے گی کوئی دباؤ قابل قبول نہیں ہو گی۔

ٹیم میں وال سٹی ،میونسپل کارپوریشن ،تحصیل کونسل کے افسران شامل تھے۔