ایم ڈی اے ملتان فنانس سب کمیٹی برائے بجٹ 2021-22 کا اجلاس، ٹوٹل بجٹ  5540.868ملین روپے رکھنے کی تجویز دی گئی

33

ملتان، 27 جون (اے پی پی ):  ترجمان وزیر اعلی پنجاب، چیئر پرسن پنجاب ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی و ممبر گورننگ باڈی ایم ڈی اے ملتان ایم پی اے سبین گل خان کی زیرصدارت  ایم ڈی اے ملتان فنانس سب کمیٹی برائے بجٹ 2021-22 کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سال 2021-22 کے لئے ٹوٹل بجٹ  5540.868ملین روپے رکھنے کی تجویز دی گئی جس میں غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 1389.568ملین مختص کرنے جبکہ ایم ڈی اے کی ذاتی سکیموں کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 1244.472ملین رکھے جانے کی تجویز ہے ، گورنمنٹ فنڈڈ سکیم کے لئے 906.828ملین اور لوہا مارکیٹ ،ٹرکوں کے اڈے اور غلہ منڈی کی منتقلی کے لیے 2000 ملین مختص کئے گئے۔تجویز شدہ بجٹ کی منظوری آئندہ گورننگ باڈی کے اجلا س میں لی جائے گی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے شاکر عباس بزدار،ڈائریکٹر انجینئرنگ غلام نبی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ ٹرانسپورٹ انجینئرنگ ایم ڈی اےراو زکا ،ڈائریکٹراربن پلاننگ خواجہ وقاص،ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ایم ڈی اے محسن رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس وسیم اسلم بھٹہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس رانا احسان قدیر،ایس ڈی او رانا محمد وسیم سابقہ اسسٹنٹ ڈائیریکٹر فنانس ایم ڈی اے  محمد رمضان ،ڈپٹی ڈاسٹرکٹ اکاؤنٹس آ فس ملتان جواد اکبر ، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر ریسرچ پھاٹا  محمد یونس جروار  ، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر فنانس کمشنر آفس ملتان تنویر احمد حراج ، ،سپریٹنڈنٹ فنانس غلام فرید بھٹی,اکاؤنٹ اسسٹنٹ بجٹ محمود الحسن و دیگر افسران شریک ہوئے۔