بجٹ  2021-22 میں  برآمدات کو تقویت دینے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے  ہیں؛ خسرو بختیار

16

اسلام آباد،12جون  (اے پی پی):وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ بجٹ 2021-22 میں  برآمدات کو تقویت دینے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے  ہیں،انڈسٹری کو بجلی اور گیس کی فراہمی کیلئے سبسڈی دیں گے۔

 ہفتہ کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی میں انڈسٹریل زون قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پورے ملک میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں رشکئی، فیصل آباد، دھابیجی اور بوستان زون پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیا گیا ہے۔

خسرو بختیار نے کہا ہے کہ برآمدات کو تقویت دینے کے لیے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں  نے کہا کہ صنعت کا پہیہ چلانے کیلئے بجلی اور گیس درکار ہے، معیشت کا پہیہ تبھی چلے گا جب صنعت کا پہیہ چلے گا، برآمدات کو تقویت دینے کیلئے انقلابی اقدامات کیے گئے، کراچی میں 1500 ایکٹر رقبے پر محیط انڈسٹریل زون قائم کر رہے ہیں، چھوٹی اور گھریلو صنعتوں پر خصوصی توجہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں پائیدار ترقی کے لیے برآمدات بڑھانا لازمی ہیں تاکہ ڈالرز آئیں، اب ہمارا چیلنج ایس ایم ای سیکٹر ہے۔ان  کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل گروتھ میں انجینئرنگ سیکٹر پر توجہ دے رہے ہیں۔