بجٹ 2021-22 میں تمام شعبوں کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا  ہے،تمام محروم طبقات مطمئن ہوں گے: صوبائی وزیر راجہ بشارت

16

لاہور، 15 جون (اے پی پی ): صوبائی وزیر برائے  قانون  راجہ بشارت نے کہا  ہے کہ بجٹ 2021-22 میں تمام شعبوں کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا  ہے ، اس سے تمام محروم طبقات مطمئن ہوں گے۔

پنجاب  بجٹ  2021-22 کے  حوالے  سے اے پی پی سے گفتگو میں  ان کا کہنا تھا کہ  یہ پنجاب کی تاریخ کا منفرد  بجٹ ہے، کویڈ 19 کے باوجود   ڈویلپمنٹ سیکٹر کیلئے اتنا بڑا  پیکج دینا  انتہائی  قابل تعریف اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ نا صرف  ڈویلپمنٹ بلکہ  ہر شعبے کے لیے ہر لحاظ سے ترقی کی طرف  مائل  بجٹ ہے۔

صوبائی وزیر نے  کہا کہ یہ بجٹ وزیر اعلی عثمان بزدار  کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملازمین  کے لیے تنخواہوں میں اضافہ سنگ  میل  ثابت ہو گا ۔