بورے والا،25 جون (اے پی پی ): انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر سول سوسائٹی،کالج کے طلباء ،محکمہ ایکسائز،تعلیم اور صحت کیجانب سے مشترکہ آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا،واک میں منشیات کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا گیا۔
گورنمنٹ کالج کی گئی واک میں شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات سے انکار،زندگی سے پیار کے نعرے درج تھے۔
اس موقع پر واک کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمیں آئندہ آنے والی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور منشیات کے سوداگروں کی نشاندہی کرکے انکا خاتمہ کرنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔