بورے والا ؛ تیز رفتار کار بے قابو ہوکر پاکپتن لنک کینال میں جاگری،ایک شخص جانبحق  

55

بورے والا،06جون (اے پی پی ):پاکپتن لنک کینال میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر نہر میں جاگری ہے جسکی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے آپریشن کا آغاز کردیا اور چھ گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد گہرے پانی میں ڈوبی کار اور اس میں سوار شخص کو مردہ حالت میں نکال لیا گیا۔ کار سوار شخص کی شناخت حکیم منیر احمد سکنہ 373/ ای بی کے نام سے ہوئی جوکہ حاصلپور سے ایک مریض چیک کرکے بورے والا سے ہوتا ہوا اپنے گاؤں واپس جارہا تھا کی کار بے قابو ہوکر نہر میں جاگری۔ ریسکیو ٹیم نے نعش اور کار ورثاء کے حوالے کردی۔