خدمت آپ کی دہلیز پر”پروگرام کے تحت ہفتہ نکاسی آب جاری”

90

ملتان،08 جون(اے پی پی): ” خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کے تحت ہفتہ نکاسی آب جاری ہے، ملتان سٹی، تحصیلوں اور ٹاونز میں سیوریج لائنوں اور ڈرینز کی صفائی اور مین ہولز کوور لگانے کا کام  شروع کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی واسا کی مدد کے لئے میدان میں اتر آئی ہے۔

ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کمپنی نے مین ہولز سے نکالے گئے ویسٹ کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لئے9 لوڈر رکشے اور ورکرز واسا کو فراہم کر دیئے گئے ہیں سیوریج ڈویژن نارتھ، ساوتھ اور سینٹرل کو تین تین لوڈر رکشے ایک ہفتہ کے لئے فراہم کئے گئے ہیں اور کہا خدمت پروگرام میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے تمام محکموں میں مربوط رابطہ کار ضروری ہےایم ڈی نے کہا کہ محکموں میں بہترین کوآرڈنیشن ضلع ملتان کو صوبہ میں اول پوزیشن دلا سکتی ہے اور کہا کہ

ڈیش بورڈ کے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع میں پبلک سروس کی1774 سرگرمیاں اپ لوڈ کی گئیں ہیں تحصیل ملتان سٹی میں355 اور صدر میں  406 سرگرمیاں سرانجام دی گئیں ہیں شجاع آباد میں527 اور جلالپور پیروالا میں 486 سرگرمیاں اپ لوڈ کی گئیں ہیں

میونسپل سروسز فراہم کرنے والے اداروں کی طرف سے کارکردگی ایپ پر آنیوالی عوامی شکایات کے بروقت ازالے کا سلسلہ بھی جاری و ساری ہے۔