دہشت گردی کیخلاف پاکستانی افواج اور عوام جیسی قربانیوں کی کوئی اور مثال نہیں ملتی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

32

لاہور،23جون(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے برطانوی وزیر برائے جنوبی ایشیا لارڈ طارق احمد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستانی افواج اور عوام جیسی قربانیوں کی کوئی اور مثال نہیں ملتی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آج بھی امن کے ساتھ کھڑا ہے، مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے بر طانیہ کو اپنا کردار ادا کر نا چاہیے، پاکستان میں تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں برطانوی تعاون قابل تحسین ہے۔ لارڈ طارق اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کورونا کیخلاف پاکستانی اقدامات کے بھی معترف نکلے اور انہوں نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

برطانوی وزیر برائے جنوبی ایشیا لارڈ طارق احمد نے کہا کہ میرے دورہ پاکستان سے پاک برطانیہ دوستی کو مزید تقویت ملے گی، پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کیلئے برطانیہ اپنا کردار ادا کرے گا، پاکستان میرے دل اور پسمنظر سے قریب ایک ملک ہے اسکی ترقی چاہتے ہیں، عالمی آزمائشوں سے نمٹنے کیلئے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائیگا۔