زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے  کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

14

اسلام آباد ، 15 جون (اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان  نے  کہا ہے کہ ملک میں زرعی شعبے کی ترقی کے لئے پیداواری صلاحیت کو بڑھانے  کے لیے  تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان   سے   منگل کو یہاں  وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی  نے   ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نے حکومت کی جانب سے زرعی شعبے کی بحالی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  موجودہ حکومت کے زرعی شعبے کی بحالی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی بدولت چھوٹے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا جائز منافع ملا ہے جس سے ان کا معیار زندگی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ملاقات میں وفاقی وزیر  نے  وزیر اعظم کو ملک میں گندم، چاول، مکئی، مونگ، پیاز اور آلو کی ریکارڈ پیداوار، اور لائیو اسٹاک کی بحالی کے ضمن میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔