ملتان : ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے9 اشیائے ضروریہ کے نرخ کم کردیئے، نوٹی فیکشن بھی جاری کر دیا گیا

32

 

ملتان ،15جون(اےپی پی ): اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس   منگل کو یہاں منعقد ہوا،  ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے9 اشیائے ضروریہ کے نرخ کم کردیئے۔ سستی ہونے والی اشیاء میں دال مونگ دھلی،دال چنا موٹی اور دال ماش موٹی شامل ہیں جبکہ  سوجی،میدہ،بیسن اور چاول کچی و پکی باسمتی اور اری6 کے ریٹ بھی کم کردئے گئے ہیں ۔اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتوں کا نوٹی فیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے اشیائے ضروریہ کے نئے نرخوں کا تعین کر دیا گیا ہے۔دال مسور موٹی 132روپے اوردال مونگ دھلی کا نرخ 140روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے ۔دال چنا باریک122 روپےاوردال چنا درمیانی 125روپے فی کلو فروخت ہو گی ۔دال ماش موٹی 206روپے اور دال ماش  دھلی باریک188 روپے فی کلو میں سیل ہو گی اور چنا سفید باریک 127 روپے اور چنا سفید موٹا کا ریٹ148روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ نیا چاول باسمتی کرنل کچی122روپے اور چاول باسمتی کرنل پکی 127 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہو گا  جبکہ چاول اری سکس 60روپے، سوجی64 روپے اور میدہ بھی64 روپے فی کلو میں فروخت ہو گا۔ 100 گرام وزن کی تندوری روٹی کا نرخ7 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 100گرام سادہ نان 10 روپے اور120 گرام روغنی نان15 روپے میں فروخت کیا جائے گا ۔ دودھ 75 روپے لٹر اور دہی کا  نرخ 85 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ بڑا گوشت410 روپے کلو اور چھوٹا گوشت810  روپے کلو میں فروخت ہو گا پرچون فروش چینی کے ایکس مل ریٹ پر فی کلو دو روپے منافع حاصل کر سکیں گے  جبکہ  پھل اور سبزیاں مارکیٹ کمیٹی کے روزانہ مقرر کردہ نرخ پر فروخت کئے جائیں گے۔

اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، صارفین کے نمائندوں سمیت  اشیائے ضروریہ کے ہول سیل ڈیلرز اور پرچون فروش یونین کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔