زندگی ایپ سے اپنے پیاروں کی مدد کریں منشیات استعمال کرنے والوں کو صحتمند زندگی کی طرف لائیں، سیکرٹری وزارت انسداد منشیات اکبر درانی

12

اسلام آباد، 25 جون (اے پی پی): سیکرٹری وزارت انسداد منشیات اکبر درانی(تمغہ امتیاز) نے کہا ہے کہ ڈرگ ایک لعنت ہے بالکل لعنت ہو گی، لیکن یہ قابل علاج ہے، ہم نفرت کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ آپ نفرت نہ کریں آپ کے جو بچے ہیں، اسکول، کالج جانے والے ہیں، اس کے لئے ایک ایپ بنائی ہے زندگی ایپ، آپ اس پہ اپروچ کر سکتے ہیں، بتا سکتے ہیں کب سے آپ نے ڈرگ لینی شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ میری کئی لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے، میں ان سے کہتا ہوں زندگی ایپ پہ جائیے  یہ اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کیجئیے اور اس میں اپنے سے متعلقہ چیز کے حوالے سے سوال کریں،آپ کی رہنمائی کی جائے گی، پہلے پریونٹیو پارٹ آتا ہے، کیوریٹیوپارٹ بعد کی بات ہے، اور ہمیں پوری امید ہے انشاءاللہ پریونشن کی آگاہی کے لئے گورنمنٹ جتنا خرچ کرتی ہے اس سے لوگوں کو پہلے پتہ چلے گا۔