سکھر۔04جون(اے پی پی ): سکھرمیں سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی نے بڑی بیکری کے گودام پر چھاپہ ماراہے ، چھاپے میں مضر صحت اور باسی کھانے کی اشیاءبرآمد کی گئیں، دو لاکھ جرمانہ عائد کردیا گیا۔
ڈائریکٹر فوڈکنٹرول سندھ عائشہ جونیجونے سکھرمیں ببرلو کے قریب ایک بڑی اور مشہور بیکری کے گودام پر چھاپہ مارا، گودام سے مضر صحت اور باسی کھانے کی اشیاءبرآمد کی گئیں، بیکری سے کھانے کی اشیاءکے سیمپل لیبارٹری کو بھیجے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر فوڈکنٹرول کے مطابق بیکری مالکان پر دو لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔جب کاروائی کی تو کھانے کی اشیاءبدبودار حالت میں پائی گئیں ، گودام میں کام کرنے والے عملے کے پاس میڈیکل فیٹنس سرٹیفکیٹ بھی موجود نہیں تھے۔
ڈائریکٹر فوڈکنٹرول سندھ کا کہنا ہے کہ ملنے والی اشیائکے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے، مزید کاروائی بھی کی جائے گی۔مزید ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ، بیکریز پر چھاپے جاری ہیں۔











