سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کا اجلاس

33

اسلام آباد،22جون  (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کا اجلاس منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند کی زیر صدارت منعقد ہوا۔کمیٹی کا ایجنڈا دو بلوں سے متعلق تھا ، فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ(فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹس بل ، 2021) اور ٹیچنگ ہسپتالوں کی تنظیم نو۔

کمیٹی کے ممبران نے چیئرمین سے بل پر غور کرنے کیلئے  ٹائم کی درخواست کی کہ  بلوں کی نقول تاخیر سے موصول ہونے سے  بلوں کا مطالعہ نہیں کرسکے۔جس پر چیئرمین نے اجلاس ملتوی کردیا اور کمیٹی نے 24 جون 2021 کو بلوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اگلی میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا۔

اس سے قبل اجلاس کا آغاز چیئرمین کمیٹی کے استقبالی کلمات کے ساتھ ہوا ، جس میں ممبران کو اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹر روبینہ خالد ، بہرمند خان تنگی ، حافظ عبدالکریم ، امام الدین شوقین ، جام مہتاب حسین ڈہر ، ثنا جمیلی ، ڈاکٹر فیصل سلطان ، ایس اے پی ایم اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کے عہدیداران نے شرکت کی۔