کوئٹہ ،11 جون (اے پی پی ):چیمبر آف کامرس کے نائب صدر اختر کاکڑ نے کہا کہ شوکت ترین نے جو بجٹ پیش کیا ہے پاکستان کی 22 کڑروں عوام کے لئے اس سے اچھا بجٹ نہیں ہوسکتا ہے۔
چیمبر آف کامرس کے نائب صدر اختر کاکڑ نے اے پی پی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجٹ میں چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس کم کردیے گئے ہے اس کے ساتھ ساتھ ویدہولڈنگ ٹیکس سمیت دیگر ٹیکس میں بھی نمایا کمی کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ پیش ہونے والا بجٹ پاکستان دوست بجٹ ہ،ے عوام دوست بجٹ ہےاس سے پہلے تاجر برادری بہت سے ٹیکس دے رہے تھے، موجودہ بجٹ میں ٹیکس کو کم کردیا گیا اور کاروباری حضرات کے لئے موجودہ بجٹ بہت اچھا اور ریلیف بجٹ ہے ۔