ضلعی انتظامیہ غیر قانونی ورکشاپس کے خلاف متحرک

9

ملتان، 01 جون2021 (اے پی پی): ضلعی انتظامیہ روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی بسوں اور گاڑیوں کی باڈی بنانیوالی غیر قانونی ورکشاپس کے خلاف متحرک ہو گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر سیکریٹری آر ٹی اے رانا محسن نےبھر پور کاروائی شروع کر دی ہے، روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفیکیٹ کے بغیر چلنے والی36 بسوں کو تحویل میں لیا گیا  ہے اور گاڑیوں کی باڈی بنانے والی تین غیر قانونی ورکشاپس کو بھی سیل کردیا گیا ہے، ورکشاپس مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر قائم کی گئی تھیں۔