ملتان،01 جون (اے پی پی): کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ رومی فیبرکس میں لگی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے، ریسکیو ،پاک آرمی، پاک عرب فیکٹری، دیگر محکمے آگ بجھانے کے عمل میں شریک ہوئے اور کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، نہ کوئی زخمی ہوا۔
جاوید اختر محمود نے کہا کہ بروقت کارروائی سے سپننگ مل، ویونگ مل، پاور پلانٹ کو نقصان سے بچا لیا گیا اور آگ پر قابو پا لیا گیا، تمام تر مشینری، اداروں نے بھرپور استعداد سے کام کیا ہے۔
کمشنر کی ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو بروقت، مسلسل کارروائی پر شاباش بھی دی کمشنر نے کہا کہ کوئی جانی نقصان اور کسی کا زخمی نہ ہونا قابل تحسین ہے اس کے لئے ریسکیو ادارے شاباش کے مستحق ہیں۔
ڈاکٹر کلیم نے کہا کہ جلد ہی تمام فائر فائٹنگ مشینری، واٹر باؤزرز کو سائٹ سے ہٹانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
ضلعی ایمرجنسی افسر نے کہا کہ رومی فیبرکس کے محفوظ سامان، مشینری کی شفٹنگ کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔











