ملتان 10 جون (اے پی پی )؛ ہاﺅ سنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے مظفر گڑ ھ میں اگلے مالی سال کے دوران پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی چھ سکیموں پر چار ارب سے زائد رقم خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ شہر میں جاری دو ارب ساٹھ کروڑ کی سکیموں کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ طییب اردگان میں سیوریج سسٹم اور ڈسپوزل اسٹیشن اور واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔ جدید طرز کے واٹر فلٹریشن اور کافی عرصہ سے بند دو سکیموں کو بھی جلد کاروائی ہوگی۔
سیکرٹری ہا ﺅسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے ان خیالات کا اظہار پبلک ہیلتھ عملہ کے ساتھ سیوریج اور واٹر سپلائی کی اسکیموں کا معائنہ کے موقع پر کیا۔ اینٹوں کا معیار ناقص قرار ہونے پر تشویش اور برہمی کا اظہار کیا اور ان کو تبدیل کرنے اور سائیٹ سے ہٹانے کی فوراً ہدایت کی۔ انچارج لیبارٹر واٹر ٹیسٹنگ کو بھی ہدایت جاری کی گئی کہ اپنے کام کو معیاری اور بہتر بنائیں۔ مزید ایگزیکٹو انجینئر کو ہدایت کی گئی کہ نامکمل کام اور مقرر ہ مدت کے اندر کام کو پایہ تکمیل کو نہ پہنچانے والے ٹھیکیدار ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے اور کام کا معیا ر بہتر کیا جائے۔ مزید براں سیکرٹری ہاﺅسنگ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ہاﺅسنگ کو ہدایت دی کہ وہ وزیراعظم کے نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے لیے جگہ کا بندوبست کریں ۔ سیکرٹری ہاﺅسنگ نے PHATA کی ہاﺅسنگ اسکیموں کو بہتر کرنے اور ان کے اندر کمر شلائزیشن کی فیس وصول کرنے کے عمل کو بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ غیر ذمہ دار ہونے والے آفسران اہلکارران کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ملک محمد سمیع ، ایکسین پبلک ہیلتھ اور متعلقہ عملہ بھی ہمراہ تھے۔