عارف والا، 15 جون (اے پی پی ): شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کیساتھ ساتھ وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ، بارش سے گلی محلوں میں پانی جمع ہونے سے پیدل گزرنے والوں کو اضافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
بارش نے عارفوالا شہر کے علاوہ احمد یار ،جمن شاہ ، محمدنگر قبولہ اور مرلے چوک میں بھی ڈیرے جما رکھے ہیں جبکہ نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔