عوام کو علاج معالجے کی فراہمی اولین ترجیح ہے:  ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی

17

ہرنائی، 24 جون (اے پی پی ):  ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کو علاج معالجے کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، لوگوں کو گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں پی پی ایچ آئی کا اہم کردار ہے ۔

ڈسٹرکٹ سپورٹ مینجر پی پی ایچ آئی دادو خان کے ہمراہ بی ایچ یو بیلی کے دورے کے دوران ڈی سی کا کہنا تھا کہ  پی پی ایچ آئی غریب عوام کو صحت کی سہولیات ان کی گھرکی دہلیز پر فراہم کررہی ہے ،پی پی ایچ آئی کی کارکردگی اطمنان بخش ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر  اور پیرامیڈیکس سٹاف اپنے فرائض کو ایمانداری سے سرانجام دیں  جبکہ غفلت اور لاپروہی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹ مینجر دادود خان نے ڈپٹی کمشنر کو طبی حوالے سے بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر نے ادویات سٹور ،فی میل او پی ڈی ،ویکسینشن سینٹرحاضری رجسٹراور ریکارڈ کو چیک کیا ۔