پشاور، 3جون(اے پی پی): کسی بھی غیر متوقع اور ناخوشگوار واقعے سے بر وقت نمٹنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹرانس پشاور سکیورٹی ٹیموں کی بی آر ٹی میں مشترکہ سکیورٹی مشقیں شروع ہوگئیں۔
ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر نے میڈیا کو بتایا کہ سکیورٹی مشقوں میں ٹرانس پشاور سکیورٹی، پولیس، ریسکیو اور فوج کی ٹیمیں شامل ہیں جو بی آر ٹی کی مرکزی راہداری، متعدد اسٹیشنز اور مرکزی دفتر میں مشقیں کررہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ بی آر ٹی ایک بین الاقوامی معیار کا پراجیکٹ ہے لہذا اس کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔











