ملاکنڈ: دہلیزپر خواتین کے مسائل حل کرنے کے لیے کھلی کچہری کاانعقاد

16

ملاکنڈ، 29 جون (اے پی پی ): عوام کی دہلیزپرعوامی مسائل حل کرنےکےلئے ملاکنڈ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے درگئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ، خوا تین نے مسائل اورشکایات کے انبارلگادئیے۔

ایڈشنل ڈپٹی کمشنرملا کنڈ معظم خان اور اسسٹنٹ کمشنردرگی محب اللہ خان نےشکایات سنیں اورمتعلقہ اداروں کوان کے مسائل فوری حل کرنےکےاحکامات جاری کیے ۔

کھلی کچہری میں خواتین نے کہا کہ اس طرح کی کھلی کچہریوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اوراس کو جاری رکھاجائے۔