ملتان، 18 جون (اے پی پی ):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ریسکیو آپریشن،دوران ریسکیو آپریشن عدم توجہی غفلت کا شکار 8 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے، حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 12 سالہ شہزاد، 12 سالہ اعجاز، 10 سالہ شہباز، 7 سالہ سرفراز، 12 سالہ ماجد، 10 سالہ علی رضا، 11 سالہ صابر علی، 12 سالہ طاہر شامل ہیں۔ بچوں کو سمیجہ آباد، چوک قذافی، وہاڑی چوک، جنرل بس اسٹینڈ سے بھیک مانگتے ہوئے پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے ب۔چوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے اور لواحقین کی تلاش جاری ہے۔ لواحقین چائلڈ پروٹیکشن بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔