ملتان، 18 جون (اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گندے انڈوں سے خوراک تیار کرنے والی بیکری کیخلاف کارروائی، 1500گندے انڈوں کا مکسچر تلف کردیا گیا ہے ، خوراک کی تیاری میں ہیچری سے مسترد انڈوں کا استعمال کیا جارہا تھا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ فوڈ بزنس مالکان کی جانب سے مضر صحت انڈوں کا کوئی ریکارڈ واضح نہیں کیا گیا ہے ، مشینری اور مصنوعات کے لیے استعمال ہونے والے برتنوں میں انتہائی گندگی پائی گئی ہے۔
رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی قوانین کے مظابق ہیچری کے انڈوں کو خوراک میں استعمال نہیں کیا جاسکتا، زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں خوراک میں مضر صحت اجزاء کا استعمال کرنا جرم ہے۔