ملتان، 07 جون (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت نکاسی آب ہفتے کا آغاز کر دیا گیاہے،پروگرام کا افتتاح کمشنر جاوید اختر محمود، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کیا۔پروگرام کے آغاز میں چونگی نمبر 9 چوک پر واک کی گئی ،واسا کے یونیفارم میں ملبوس درجنوں ورکرز اور مشینری نے واک میں حصہ لیا۔
کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر شروع کیا گیا پروگرام اہمیت کا حامل ہے ،” خدمت آپ کی دہلیز “کا دوسرا ہفتہ نکاسی آب پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ہفتے میں سیوریج شکایت کا ازالہ، مین ہول کی مرمت،پبلک ٹائلٹس کی صفائی کی جائیگی۔
ڈی سی علی شہزاد نے کہا کہ ادارے عوام کی دہلیز پر جا کر مسائل حل کریں گے ، شہری کارکردگی ایپ کے ذریعے شکایات درج کروا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی ایپ پر شکایات کے ازالے میں ملتان صوبہ بھر میں ٹاپ پر ہے ۔
ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے کہا نکاسی اب مین ہول کورز کا پلان تیار کرلیا ہے ، واسا ورکرز 24 گھنٹے شہریوں کو دہلیزپر سروسز فراہم کرینگے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن سمیت واسا کے سینکڑوں ملازمین ، ڈائریکٹر ورکس،ڈائریکٹر انجینئرنگ بھی موجود تھے۔











