ملتان : پروگرام “خدمت آپ کی دہلیز پر” کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ کے فلٹرز کی تبدیلی شروع

23

ملتان ،28 جون (اے پی پی ): وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر “خدمت آپ کی دہلیز پر”  پروگرام کے تحت واٹر فلٹرز تبدیلی ہفتے کا آغاز،پروگرام کا افتتاح منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے کیا ۔پروگرام کا آغاز لودھی کالونی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے فلٹرز تبدیلی سے کیا گیا ہے ۔

اس موقع پر ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے کہا کہ  وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر شروع کیا گیا پروگرام اہمیت کا حامل  ہے،خدمت آپ کی دہلیز کا دوسرا ہفتہ فلٹرز تبدیلی پرمشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے فیز میں واسا کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز تبدیل اور صفائی کی جائیگی ۔

ایم ڈی ناصر اقبال نے کہا واٹر سپلائی ڈویژن کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا، واسا شہریوں کو دہلیزپر سروسز فراہمی کیلئے دن رات سر گرم ہے۔

اس موقع پر   ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام ودیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔