منشیات کی 4 سے 6 ملین ڈالر کی اکانومی ہے، پاکستان میں نوے لاکھ لوگ منشیات استعمال کرتے ہیں، منشیات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانون سازی کی جارہی ہے، سیکرٹری وزارت اسداد منشیات اکبر درانی

18

اسلام آباد، 25 جون (اے پی پی): سیکرٹری وزارت اسداد منشیات اکبر درانی(تمغہ امتیاز) نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی گمبھیر مسئلہ ہے، اس نے پاکستان کو نہیں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، منشیات کی 4 سے 6 ملین ڈالر کی اکانومی ہے،اس کے بعد ہتھیاربھی آتے ہیں، ہیومن ٹریفکنگ بھی ہوتی ہے، اس کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2020 کی یواین او ڈی سی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نوے لاکھ لوگ منشیات استعمال کرتے ہیں جبکہ 2018 کی رپورٹ میں 70 لاکھ تھے، اس دوران میں 20لاکھ لوگوں کا اضافہ ہوا۔ ہمارے پاس نارکوٹکس فورس ہے، گورنمنٹ کی پوری ہدایت ہے منشیات کا دھندہ کرنے والوں کا صفایا کیا جائے، اس کے لئےسخت قانون سازی کی جارہی ہے، اس سے لوگوں میں اعتماد آئے گا کہ اسٹیٹ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔