لاہور،09 جون (اے پی پی): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ویکسین لگانے کی جانب ایک اور احسن اقدام اٹھا لیا، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے راوی روڈیوسی 48 اور بندروڈ یوسی71 پر موبائل ویکسین یونٹ کا افتتاح کیا۔ اہل علاقہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا زبردست استقبال کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ موبائل ویکسین یونٹس کا اقدام کورونا ویکسین کی مہم کو بڑھانے کی جانب اہم قدم ہے، موبائل ویکسین یونٹس کے ذریعے لوگوں کو ان کی دہلیزپرویکسین لگانے کی بہترین سہولت میسرکی جائیگی، موبائل ویکسین یونٹس کے ذریعے صبح8بجے سے شام4بجے تک اہل علاقہ کو ویکسین لگانے کی سہولت فراہم کی جائیگی، این سی اوسی کی گائیڈلائنزکے مطابق ہرموبائل ویکسین یونٹ میں مردوخاتون میڈیکل آفیسرزاور ویکسینیٹرز تعینات ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ تمام موبائل ویکسین یونٹس میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکاعملہ فرائض سرانجام دے گا، موبائل ویکسین یونٹس کا دائرہ کارجلد صوبہ بھر کی سطح پر وسیع کر دیا جائےگا، موبائل ویکسین یونٹس میں ویکسین لگوانے والے تمام افرادکا ڈیٹاآن لائن فیڈ کیاجائیگا، موبائل ویکسین یونٹس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ افرادکو کوروناویکسین لگانے کی کوشش کی جائیگی، ہم کوروناکے خلاف جنگ ویکسین لگواکرجلدی جیت سکتے ہیں، پنجاب سمیت پورے پاکستان میں لوگوں کو محفوظ اور معیاری ویکسین لگائی جارہی ہے، دونوں موبائل ویکسین یونٹس پرآنے والے شہریوں کوسنگل ڈوزکوروناویکسین لگائی جائےگی۔
اہلیان علاقہ نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی دہلیزپرکوروناویکسین کی سہولت فراہم کرنے پروزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں، ڈاکٹریاسمین راشدکی اپیل پر ہم سب کوروناویکسین لگوائیں گے۔