مین بازار غازی کے ہوٹل میں آتشزدگی ، آگ نے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

14

ہری پو،6جون ( اے پی پی ): مین بازار غازی کے ہوٹل میں آتشزدگی ، آگ نے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہوٹل کا سامان جل گیا۔ دوکانداروں و لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا۔ ٹی ایم اے غازی کی  فائربریگیڈ کی گاڑی کی تاخیر سے آمد پر شدید احتجاج ، دوکاندار متشعل ہو گئے فائربریگیڈ کی گاڑی واپس کر دی،  تفصیلات کے مطابق مین بازار غازی میں زرداری ہوٹل میں گیس سلنڈر کی لیکج سے اچانک آگ لگ گئ جس نے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دوکانداروں و لوگوں نے اپنی مدد آپ کے آگ بجھانے کے آیریشن شروع کیا ٹی ایم اے غازی کی فائربریگیڈ کی گاڑی کو بھی اطلاع کی گئ تاہم وہ بھی بروقت نہ پہنچ سکی۔ تقریبا ایک سے دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔بروقت آگ پر قابو پانے سے دیگر کپڑے اور دیگر دوکانیں محفوظ رہی ہیں۔جبکہ ٹی ایم اے غازی کی فائربریگیڈ کی گاڑی آئی تو آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔ فائربریگیڈ کی تاخیر سے آمد پر دوکاندار و تاجر شدید متشعل ہو گئے شدید احتجاج کرتے ہوئے فائربریگیڈ کی گاڑی واپس کر دی۔