نوشہرہ ورکاں،12جون ( اے پی پی ):سندس فاونڈیشن کے لیے نوشہرہ ورکاں میں نجی سکولز سسٹم کے مالک میاں منظور احمد اور میاں شبیر حسین زیراہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد بدورتہ روڈ پر نجی سکول کی عمارت میں کیا گیا ،
تھیلیسیمیا اور بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کو بلڈ کی ضرورت پوری کرنے کی نظر سے نوشہرہ ورکاں میں نجی سکول سسٹم کے مالک کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں درجنوں افراد نے کیمپ میں پہنچ کر بلڈ کا عطیہ دیا،
تھیلیسیمیا اور بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کو بلڈ کا عطیہ دینے کی غرض سے لگائے گئے کیمپ کے آرگنائزرز میاں منظور احمد اور میاں شبیر حسین ۔اور دیگر ساتھی بلڈ ڈونرز نوجوانوں کو ویلکم کہتے رھے اور صدر پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کے ممبران نے دیگر ساتھیوں کے ھمراہ کیمپ کا وزٹ کیا اور خود بھی خون کا عطیہ دیا اور بعض نوجوان شفاف ٹیسٹ نہ ھونے کی بنا پر عطیہ نہ دے سکے،
ایک روزہ کیمپ میں درجنوں بلڈ بیگ تھیلیسیمیا اور بلڈ کینسر کے مریض بچوں کے لیے عطیہ ھوئے کیمپ میں سندس فاونڈیشن گوجرانوالہ کا عملہ بلڈ کے حصول کے لیے متحرک رھا اور خواہشمند افراد کا بلڈ لینے سے قبل انکے تمام میڈیکل ٹیسٹ بھی لیے گئے،
نوشہرہ ورکاں کی مختلف شخصیات کی جانب سے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے بلڈ کیمپ لگائے جانے کی نیک کاوش کو عوامی حلقوں میں سراھا گیا ھے۔