نوشہرہ ورکاں؛ دس ماہ سے عوامی خدمت کیلئے برسرپیکر اور اختیارات کی حدود میں رہ کر ہمت اور جرات کا نشان اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال

39

نوشہرہ ورکاں،28 جون (اے پی پی ): دس ماہ سے  عوامی خدمت  کیلئے  برسرپیکر اور اختیارات کی حدود میں رہ کر ہمت اور جرات کا نشان  اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نے عوامی خدمت کو معمول بنا رکھا  ہے ۔

حکومت وقت کی جانب سے سرکاری زمینوں پر موجود  قبضہ گروپوں کے خلاف سخت ترین ایکشن کے دوران زمینوں کی واگزاری اور 40کروڑ سے زائد تاوان ڈالنے جیسے حقائق اور کاروائی  اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال کی نوشہرہ ورکاں میں تعیناتی کا حصہ  ہے ۔سستا رمضان بازار اور سہولت باذار  اور کورونا ڈیوٹیز اور احساس پروگرام کو کامیاب طریقے سے چلانے کے علاؤہ گندم کی خریداری میں مقررہ وقت میں ٹارگٹ  سے بڑھ کر گندم کی خریداری مکمل کرنا ، آئل اور بجلی کے بلوں کی مد میں  اسپیشل ایجوکیشن سکول کے معطل شدہ تعلیمی نظام کو بحال کرانا، شہر کے گلی کوچوں میں صفائی کے نظام میں بہتری لانے کے لیے عملہ سینٹری پر بطور میونسپل ایڈ منسٹریٹر نظر رکھنا انکے عوامی خدمت کے سفر کا حصہ چل رھا ہے۔

عوامی نمائندوں سے مشاورت کے ساتھ اربوں روپیے کے منصوبوں،شہر کی سیوریج،کڈنی ڈائلیسز سنٹر،ٹراما سنٹر، تعمیر رھائش ڈی ایس پی سرکل ، تحصیل کمپلیکس کی منظوری اور تمام منصوبوں کے لیے فنڈز کی منظوری جیسے مراحل کا حصہ بننا شہر و علاقہ کے عوام کے عظیم تر مفادات پر نظر رکھنا  انکی یہاں کی سروس کا حصہ  ہے ۔

 قبضہ گروپوں سے سینکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرانے کے ساتھ ساتھ عوام کی سہولت کے لیے قائم کیے گئے دیہی مراکز مال کو فعال بنانے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا  عوام کے مسائل کے خاتمہ کے لیے ماھانہ کھلی کچہری کے باقائدہ انعقاد کو معمول بنا کر یہاں کے عوام کے مسائل کو ختم اور کم کرنے میں اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نوشہرہ ورکاں کی تاریخی نوعیت کا حصہ بن چکے  ہیں  اور عوام انہیں ایک تجربہ کار اور محنتی آفیسر اور  انکے کے کاموں کے واسطہ سے انہیں ایک اچھا انسان گرداننے میں پہل رکھتی  ہے ۔