ملتان 13 جون (اے پی پی ): وزیر خارجہ پاکستان مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے۔کہ وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین وژن پر عمل پیرا ہیں۔ موجودہ حکومت پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ماحول دوست اقدامات کا فروغ جاری رکھے گے۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار البدر پارک اور زیڈ بلاک پارک شاہ رکن عالم کے تر قیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کیا۔ ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے وزیر خارجہ کو ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی۔اس مو قع پر چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ،ایم پی ایز ندیم قریشی اور جاوید انصاری بھی موجود تھے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پی ایچ اے ملتان شہر میں پارکوں اور گرین بیلٹس کی بہتری کے لیے زبردست کاوشیں کر رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پارکوں کو جلد ازجلد مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ایسے اقدامات سے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ جسے مستقبل میں بھی جاری رکھے گے۔ اس موقع پر چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کلین اینڈ گرین مہم کا میاب بنا رہے ہیں۔ شہر میں شجر کاری کے ساتھ ساتھ پارکوں کی تعداد میں اضافے کے لیے کوشاں ہیں۔ تاکہ عوام کو بہتر اور مفت تفریح مہیا کریں۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ ادارہ نے پارکوں میں ترقیاتی کاموں کےلئے مربوط حکمت عملی تیار کی ہے۔ پارکوں میں ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کر لیں گے۔ جس کے لیے انجینیر نگ ونگ نے کاموں کا آ غا ز کر دیا ہے۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے ملک کی خوشحالی اور سلامتی کی دعا بھی کی۔