وزیرِاعظم عمران خان سے اراکینِ اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں  کی ملاقات

32

اسلام آباد،4جون  (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے اراکینِ اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے  جمعہ کو یہاں ملاقات کی ہے، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں  معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور و چیف وہپ ملک عامر ڈوگر، رکنِ قومی اسمبلی محمد شفیق ارائیں، نواب امان اللّہ خان، ڈاکٹر شیر محمد اعوان، ملک آصف اعوان، رانا شہزاد انور، میاں سلیم رضا، ملک عبدالمجید ارائیں، محمد نواز، محمد ریاض، عفت طاہرہ سومرو، آسیہ بی بی، محمد فیاض ارائیں اور ملک فراز شامل تھے۔